Mirpur

آزاد جموں و کشمیر احتساب عدالت میرپور نے ادارہ ترقیات میرپور کے سابق ملازم خادم حسین ولد چودھری خادم حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر لی۔
ملزم مزکور ادارہ ترقیات میرپور میں پلاٹ کی غلط الاٹمنٹ کے کیس میں گرفتار ھو کر جوڈیشل کیا گیا تھا ۔ ملزم نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔احتساب عدالت میں احتسابِ بیرو کے پراسیکیوٹر اور تفتیشی آفیسر پیش ھوئے۔
ملزم مزکور نے ادارہ ترقیات میرپور میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ھوئے ایک پلاٹ کو غلط طور پر الاٹ کرنے کے لیے حقائق کے بر خلاف رپورٹ دی ۔ ملزم مزکور نے ایک پلاٹ جو کہ عبد العزیز نامی شخص تھا اسی پلاٹ کو ایک مرتبہ پھر لعل حسین کو الاٹ کرنے کے لیے ریکارڈ کے برعکس رپورٹ جاری کی ۔ اس طرح پہلے سے الاٹ پلاٹ کو دوبارہ الاٹ کر دیا گیا ۔ ملزم مزکور نے آج ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دی جو کہ آج احتساب عدالت نے خارج کر دی۔ ملزم سے تفتیش ھو چکی ھے ۔ اس کیس میں اگر دیگر لوگ جو کہ ملوث ھیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جارھی ھے ۔ یاد رھے کہ اسی کیس میں چیرمین وقت ادارہ ترقیات میرپور نے بھی ضمانت کروا رکھی ھے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!